28 مئی 2014 - 14:23
 عالم اسلام ، عالم استکبار کے سامنے ڈٹا ہوا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو ٹیلی ویژن کے ادارے آئی آر آئی بی کے سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس وقت دنیا دوحصوں عالم اسلام اور عالم استکبار میں تقسیم ہے کہا ہے کہ عالم اسلام اپنی بھرپور معنویت کے ساتھ عالم استکبار کے مقابلےمیں ڈٹا ہوا ہے۔

ابنا: عزت اللہ ضرغامی نے اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن یونینوں کے ساتویں اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالم اسلام کے استحکام میں ذرائع ابلاغ کے کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں جو مہمان موجود ہيں وہ درحقیقت فلسطینیوں سمیت اس اکثریت کے نمائندے ہيں جو اس وقت یہاں نہيں ہے۔

آئي آر آئي بی کے سربراہ نے ذرائع ابلاغ کے ناقابل انکار کردار پر تاکید کرتے ہوئےکہا کہ اس کاکردار جاری ہے اور اسلامی ذرائع ابلاغ کا مقصد اسلام پھیلانا ہے اور عالمی سامراج نے بھی ثابت کردیا ہے کہ وہ اسلام سے ہراساں ہے لہذا اسلام تسلط اور تشدد کےذریعے آگے نہيں بڑھا ہے بلکہ وہ دلوں کے راستے آگے بڑھتا ہے اور سامراج اسی بات سے خوف زدہ ہے۔ واضح رہے کہ تہران میں منعقدہ اسلامی ریڈیو ٹیلی ویژن کی یونینوں کا ساتواں اجلاس جو پچیس مئی کو شروع ہوا تھا، منگل کو اختتام پذیر ہوگیا۔

.......

/169